Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

ٹک ٹاکر سوزین خان کی ’ہیلووین پارٹی‘ پر پولیس کا چھاپہ، درجنوں افراد گرفتار

لاہور (اوصاف نیوز) لاہور کے علاقے گلبرگ میں ٹک ٹاکر سوزین خان کی جانب سے منعقد کی گئی ہیلووین پارٹی پر پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کی، جس کے دوران 51 لڑکے اور لڑکیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں شراب اور چرس برآمد کی گئی، جبکہ موقع پر موجود افراد کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ تقریب غیر قانونی طور پر منعقد کی گئی تھی اور شراب نوشی سمیت دیگر غیر اخلاقی سرگرمیوں کی اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پولیس نے میزبان سوزین خان اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں‌:قومی کرکٹر نسیم شاہ کے حجرے پر فائرنگ، 5 مشتبہ افراد گرفتار

یہ بھی پڑھیں