Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

قومی کرکٹر نسیم شاہ کے حجرے پر فائرنگ، 5 مشتبہ افراد گرفتار

لوئر دیر (اوصاف نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے حجرے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے حجرے کا مین گیٹ، کھڑکیاں اور گاڑی جزوی طور پر متاثر ہوئی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ابتدائی کارروائی کے دوران 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، جب کہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:پشاور میں فائرنگ کا واقعہ! اے این پی کے سابق کونسلر جاں بحق

یہ بھی پڑھیں