پشاور ( اوصاف نیوز) پشاور کے علاقے عجب خان روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سابق کونسلر اول خان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں مقتول کا ایک ساتھی زخمی ہوا ہے، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، جب کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے عجب خان روڈ کو گھیرے میں لے لیا۔
مزید پڑھیں:جے یو آئی کا سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان

