Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

جے یو آئی کا سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان

اسلام آباد( اوصاف نیوز)اپوزیشن جماعت جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کر دیا۔

جے یو آئی کے بیان کے مطابق سینیٹر احمد خان کو 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق سینیٹر احمد خان کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا کی نشست سے فوری استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ احمد خان مستعفی نہ ہوئے تو نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کریں گے۔

جے یو آئی کا کہنا ہے کہ فیصلہ سینیٹر مولانا عطاء الرحمان اور مولانا عبدالوصی کی سفارش پر کیا گیا ہے۔

سینیٹر احمد خان کا تعلق بلوچستان سے ہے، انہوں نے 9 اپریل 2024 کو سینیٹ کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

27ویں آئینی ترمیم اپوزیشن کے شور شرابے کے درمیان سینیٹ سے منظور کر لی گئی، حکومت کو مطلوبہ 64 ووٹ ملے، پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو نے بھی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا اور بعد میں مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں‌:بالی ووڈ کے سینئر اداکار پریم چوپڑا کی طبیعت ناساز،ہسپتال میں داخل

یہ بھی پڑھیں