Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

بلغاریہ اور جاپان سے خواتین شادی کیلئے پاکستان پہنچ گئیں

کوٹ ادو(اوصا ف نیوز)نواحی علاقے سنانواں کے 2 نوجوانوں سے شادی کے لیے بلغاریہ اور جاپان سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین پاکستان پہنچ گئیں۔

دونوں خواتین نے اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوانوں سے نکاح کیا، خواتین قانونی نکاح کروانے کی غرض سے اپنے کاغذات مکمل کرنے کے لیے واپس اپنے اپنے ملک روانہ ہوگئیں۔

بلغاریہ کی خاتون اسٹیفانُوا نے عدنان گورمانی سے شادی کی۔ ان کا نیا نام مریم رکھا گیا۔

جاپانی خاتون ایشی موتو آکی نے شعیب گشکوری سے شادی کی اور ان کا نیا نام دعا فاطمہ رکھا گیا۔

دونوں غیر ملکی خواتین نےمدرسہ جامعہ انوارالاسلام کوٹ ادو میں اسلام قبول کیا اور اسی مدرسے میں ہی ان دونوں کا شرعی نکاح بھی کیا گیا۔

دونوں جوڑوں کے وکیل کے مطابق مطلوبہ کاغذات مکمل ہونے کے بعد دونوں جوڑوں کا قانونی نکاح رجسٹر کروایا جائے گا۔
مزید پڑھیں:
پاکستان میں پیٹرول کی تازہ ترین قیمتیں

یہ بھی پڑھیں