Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

جسٹس اطہر من اللّٰہ کا چیف جسٹس کے نام لکھے گئے خط میں ہوشربا انکشافات

اسلام آباد ( اوصا ف نیوز) ’’جو جج سچ بولتا ہے، انتقام کا نشانہ بنتا ہے‘‘جسٹس اطہر من اللّٰہ نے بھی چیف جسٹس کو خط لکھ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو لکھے گئے خط میں سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا ہے کہ بیرونی مداخلت اب کوئی راز نہیں، ایک کھلی حقیقت ہے۔ جو جج سچ بولتا ہے، وہ انتقام کا نشانہ بنتا ہے۔سپریم کورٹ اکثر طاقتور کے ساتھ کھڑی رہی، عوام کے ساتھ نہیں۔

ااپنے خط میں جسٹس اطہر من اللّٰہ نے لکھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی عدالتی پھانسی عدلیہ کا ناقابل معافی جرم تھا، بےنظیر بھٹو، نواز شریف، مریم نواز کے خلاف کارروائیاں بھی ایک ہی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہونے والا سلوک اسی جبر کے تسلسل کا حصہ ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کو عوامی اعتماد حاصل کرنے پر نشانہ بنایا گیا، بہادر ججز کے خط اور اعتراف سپریم کورٹ کے ضمیر پر بوجھ ہیں، ‏ہم سچ جانتے ہیں مگر صرف چائے خانوں میں سرگوشیوں تک محدود ہیں۔ جو جج سچ بولتا ہے، وہ انتقام کا نشانہ بنتا ہے، جو جج نہیں جھکتا، اس کے خلاف احتساب کا ہتھیار استعمال ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں:
اب تک کتنے افغانی وطن واپس جاچکے ہیں ؟تفصیلات سامنے آ گئیں

یہ بھی پڑھیں