سعودی عرب(ویب ڈیسک ) سعودی شہزادی وفا بنت بندر بن خالد بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کرگئیں ہیں۔
ایوان شاہی کی جانب سےجاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہزادی وفا بنت بندر بن خالد بن عبد العزیز آل سعود انتقال کرگئی ہیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ شہزادی وفا بنت بندر بن خالد بن عبدالعزیز آل سعود کی نماز جنازہ مسجد الحرام میں مغرب کی نماز کے بعد ادا کی گئی۔جنازے میں سعودی شاہی خاندان ، اعلیٰ حکام اور شہری شریک ہوئے۔
ایوان شاہی نے مرحومہ کیلئے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔
مزید پڑھیں:
بڑی سیاسی شخصیت کی گاڑی کےقریب بم دھماکہ

