Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

مہوش حیات کا خواتین کے حوالے سے اہم بیان

اسلام آباد (اوصاف نیوز)معروف اداکارہ مہوش حیات نے پاکستانی میڈیا میں خواتین کی زیادہ نمائندگی کے لیے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلمساز خواتین کی کہانیوں کو مرکزی اسکرین پر زیادہ نمایاں کریں۔

مہوش حیات نے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں کہا کہ میں عام طور پر سال میں صرف ایک پروجیکٹ کرتی ہوں، لیکن وہ ایسا ہوتا ہے کہ میرا کام یادگار بن جاتا ہے، میڈیا میں خواتین کو ایسے کردار دینے کی ضرورت ہے جو سماج میں مثبت تبدیلی لائیں، جیسے پولیس افسر، ڈاکٹر اور وکیل۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں بیس سالوں سے کام کر رہی ہوں، حالانکہ میرا کیریئر صرف بارہ سے پندرہ سال پر مشتمل ہے، لیکن میرا کام اتنا اثر رکھتا ہے کہ لوگ ایسا محسوس کرتے ہیں۔

اداکارہ نے اپنے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں کہا کہ میں آئندہ دو دہائیوں تک شوبز میں موجود رہنا چاہتی ہوں اور میرا مقصد یہ ہے کہ میں خواتین کو حوصلہ دوں اور انہیں آگے بڑھنے کی ترغیب دوں۔

واضح رہے کہ مہوش حیات نے اداکاری، ماڈلنگ اور گلوکاری کے شعبوں میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ ان کی پیدائش 6 جنوری 1988ء کو کراچی میں ہوئی۔ انہیں سال 2019 میں پاکستان کے اعلیٰ اعزاز تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا۔ مہوش حیات نے مووی “نامعلوم افراد” کے ساتھ سینما میں قدم رکھا اور بعد ازاں “پنجاب نہیں جاؤں گی” و “لندن نہیں جاؤں گا” جیسی ہٹ فلموں میں مرکزی کردار ادا کیے۔
مزید پڑھیں:
HEROکمپنی نے الیکٹرک بائیک متعارف کروادی ،شاندار قیمت مقرر

یہ بھی پڑھیں