Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

گاڑیوں کے نمبروں کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز!

لاہور (اوصاف نیوز) پنجاب حکومت نے گاڑیوں کے منفرد اور دلکش رجسٹریشن نمبرز حاصل کرنے کے خواہشمند شہریوں کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ شہری 30 نومبر تک نئی ای آکشن ایپ یا ویب پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن کرا کے اپنی پسند کا نمبر حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ جدید نظام محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کے اشتراک سے تیار کیا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے کاروں اور موٹر سائیکلوں دونوں کے نمبروں کی نیلامی مکمل طور پر آن لائن کی جا رہی ہے، جبکہ کامیاب بولی دہندگان کی تفصیلات بھی ایپ پر عوامی طور پر دستیاب ہوں گی۔

چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کے مطابق ای آکشن سسٹم نے نیلامی کے پورے عمل کو شفاف، جدید اور آسان بنا دیا ہے، جس سے شہری گھر بیٹھے اپنی پسندیدہ نمبر پلیٹس کے حصول کے لیے شرکت کر سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خوبصورت یا “خصوصی” نمبر پلیٹس حاصل کرنے کی دو بڑی وجوہات ہوتی ہیں: ذاتی اظہار اور سماجی وقار۔ کئی شہری اپنے لیے ایسے نمبرز منتخب کرتے ہیں جو شخصی یا مذہبی اہمیت رکھتے ہوں، جیسے 786، 111 یا پیدائش کی تاریخ، جبکہ بعض افراد ان نمبرز کو اپنی حیثیت اور اثرورسوخ کی علامت کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ سہولت پنجاب بھر کے شہریوں کے لیے دستیاب ہے، اور محدود و قیمتی نمبرز کی نیلامی کے باعث یہ پلیٹس ایک اسٹیٹس سمبل کی حیثیت اختیار کر چکی ہیں۔
مزید پڑھیں‌:بڑی خوشخبر ی :اب سم رجسٹرڈ نہیں کروانی پڑیگی

یہ بھی پڑھیں