Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

ای چالان آن لائن کیسے چیک کریں؟ شہریوں کی بڑی مشکل آسان!

فیصل آباد (‌اوصاف نیوز)شہریوں کا ایک بڑا مسئلہ جو آن لائن ای چالان چیک کرنے سے پریشان تھے حل ہو گیا ہے۔

ایس ایس پی سیف سٹی ملک طارق کے مطابق فیصل آباد پولیس نے شہریوں کے لیے ای چالان آن لائن چیک کرنا آسان بنا دیا ہے۔ پہلے یہ سسٹم سمارٹ شہروں میں فعال تھا لیکن اب راولپنڈی، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں ای چالان سسٹم شروع کر دیا گیا ہے۔

ملک طارق نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے گریز کریں، بصورت دیگر بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر سیف سٹی کیمرہ سیٹ بیلٹ کے بغیر گاڑی میں پکڑتا ہے تو آپ کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر غیر قانونی رجسٹریشن نمبر پلیٹس لگانے پر ای چالان بھی جاری کیا جائے گا۔

ایس ایس پی سیف سٹی نے موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہننے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہیلمٹ نہ پہنے کیمرے سے پکڑے گئے تو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث ہر سال سڑک حادثات میں انسانی اموات ہوتی ہیں اس لیے قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ای چالان آن لائن چیک کرنے کا طریقہ فیصل آباد کے شہری اب آفیشل ویب سائٹ (https://echallan.psca.gop.pk) پر ای چالان چیک کر سکتے ہیں۔

لنک پر کلک کرنے کے بعد شہری کو اپنی گاڑی یا موٹرسائیکل کا رجسٹریشن نمبر اور قومی شناختی کارڈ نمبر ڈالنا ہوگا، پھر (تلاش) پر کلک کریں، اگر ای چالان جاری ہوچکا ہے تو یہ اسکرین پر ظاہر ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سے سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت فیصل آباد میں ای چالان سسٹم کا باضابطہ آغاز کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:ایف بی آر کا جدید آڈٹ پروگرام: 7 ملین سے زیادہ انکم ٹیکس گوشوارے AI کے عمل میں شامل

یہ بھی پڑھیں