اسلام آباد( اوصاف نیوز)گوگل فوٹوز نے مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی پر مبنی کئی نئے فیچرز شامل کیے ہیں، جن میں تصاویر میں لوگوں اور اشیاء کو ہٹانے یا ان میں ترمیم کرنے کا فیچر بھی شامل ہے، جب کہ ایک نیا Ask بٹن بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہ بٹن تصاویر یا ترمیم کی درخواستوں کا جواب دیتا ہے۔
گوگل نے پکسل 10 سیریز کے فونز میں آڈیو ہدایات کے ذریعے تصاویر میں ترمیم کرنے کا فیچر متعارف کرایا۔ اب اسے آئی فون صارفین کے لیے پیش کیا جا رہا ہے جو اسے امریکا میں استعمال کر سکتے ہیں۔ کمپنی iOS آلات کے لیے ایک نئے ڈیزائن کردہ فوٹو ایڈیٹر کو بھی متعارف کروا رہی ہے۔ کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ صارفین کے لیے ایک نیا فیچر پرسنلائزڈ ایڈیٹنگ سے متعلق ہے جو گوگل فوٹوز میں لوگوں کے چہروں کو پہچانتا ہے۔
صارفین کسی تصویر میں موجود لوگوں کے بارے میں ہدایات دینے کے لیے ہیلپ می ایڈٹ کا آپشن منتخب کر سکتے ہیں، جیسے کہ ان کے چہرے سے دھوپ کا چشمہ ہٹانا، انھیں مسکرانے پر مجبور کرنا، یا اسی طرح کے دیگر کام، لیکن تصویر میں موجود ہر فرد کے لیے الگ الگ ہدایات درکار ہوں گی۔ کمپنی گوگل فوٹوز میں نینو بنا اے آئی امیج ماڈل بھی شامل کر رہی ہے تاکہ وہ اپنی تصاویر کو نئے انداز کے ساتھ دوبارہ بنا سکیں۔
گوگل فوٹوز میں اے آئی ٹیمپلیٹس کا فیچر بھی متعارف کروا رہا ہے تاکہ صارفین آسانی سے کسی تصویر کو مخصوص فارمیٹ میں تبدیل کر سکیں۔ یہ فیچر سب سے پہلے امریکہ اور بھارت کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ واضح رہے کہ گوگل فوٹوز میں اے آئی پر مبنی سرچ فیچر گزشتہ سال امریکا میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب کمپنی نے اس فیچر کو 100 سے زائد ممالک تک پھیلا دیا ہے۔
مزید پڑھیں:’تہران بدل رہا ہے‘: خواتین کو موٹر سائیکل چلاتا دیکھ کر لوگوں نے کیا ردعمل دیا؟

