لاہور (اوصاف نیوز) پنجاب کے کالجز کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کالجز کو ایک گیٹ سے مرکزی داخلے، دیگر تمام دروازے بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کالجز میں داخلے کے وقت تمام بیگز، گاڑیاں چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مراسلے کے مطابق پنجاب کے کالجز کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس، میٹل ڈٹیکٹرز استعمال کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ طلبا اور عملے کو ہروقت اپنے شناختی کارڈز ساتھ رکھنے ہوں گے۔ کالجز میں اسٹیکرز کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کالجز کی سرحدی دیواروں پر خاردار تاریں نصب کی جائیں۔ رات کے اوقات میں تمام کالجز کے احاطے میں روشنی کا انتظام کیا جائے۔ تمام کالجز کو مناسب سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور 24 گھنٹے فعال رکھنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ طلبا کی تعداد کی بنیاد پر کالجز کو سیکیورٹی عملہ بڑھانے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کہا گیا ہے کہ آگ بجھانے کے آلات، فائر الارمز تمام عمارتوں میں نصب کیے جائیں۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اساتذہ اور طلبا کی ٹریننگ کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
پاکستان میں آج چاندی کی قیمت کیا ہے؟


