Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

میاں نواز شریف کی سکیورٹی میں یکدم اضافہ

لاہور (اوصاف نیوز)اسلام آباد دھماکے اور تحریکِ لبیک پاکستانکے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کے تناظر میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرا کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جاتی امرا کے بیرونی داخلی راستوں کو بلٹ پروف مواد سے مزید محفوظ بنایا جا رہا ہے، جبکہ گھر کے باہر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی جانچ کا عمل بھی جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی ذاتی ہدایت پر ان کے سیکیورٹی اسکواڈ میں شامل تمام گاڑیوں کو بھی بلٹ پروف بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

اس اقدام کا مقصد نواز شریف سمیت ان کے ہمراہ سفر کرنے والے سکیورٹی گارڈز کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

حالیہ پرتشدد واقعات کے بعد ممکنہ خطرات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

پولیس حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جاتی امرا میں سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید مؤثر اور جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ تحریکِ لبیک کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے بھی اپنی سرگرمیاں محدود کر دی تھیں۔
مزید پڑھیں:
89 ہزار بچوں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا

یہ بھی پڑھیں