Search
Close this search box.
جمعه ,17 جولائی ,2026ء

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وفاقی حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 85 پیسے فی لیٹر کمی کر دی ہے، جبکہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 227 روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو اس سے قبل 233 روپے 90 پیسے فی لیٹر تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق موجودہ قیمتوں پر عملدرآمد فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور آئندہ پندرہ روز تک برقرار رہے گا۔

مزید پڑھیں۔ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ: بھارت نے پاکستان کو 1-7 سے شکست دے دی

یہ بھی پڑھیں