Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

89 ہزار بچوں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا

اسلام آباد (اوصاف نیوز)وزارت تعلیم نے سینیٹ میں تحریری جواب میں بتایا ہے کہ اسلام آباد میں 89 ہزار 127 بچے سکول سے باہر ہیں۔ ان میں 47 ہزار 849 لڑکے، 41 ہزار 275 لڑکیاں اور 3 خواجہ سرا شامل ہیں۔

وزارت تعلیم کے مطابق پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں سکول سے باہر بچوں کی تعداد قریباً 85 ہزار ہے اور ہر سال اس میں قریباً 20 ہزار کا اضافہ ہو رہا ہے۔

وزارت تعلیم نے سینیٹ کو یہ بھی آگاہ کیا کہ بچوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ تعلیم تک رسائی میں اضافہ اور سکول سے باہر بچوں کی تعداد کم کی جا سکے۔
مزید پڑھیں:
کالعدم جماعت کیخلاف حکومت کا بڑا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں