ابوظہبی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے دفاعی وارننگ سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث شہریوں کو غلط انتباہی پیغامات موصول ہوئے تاہم حکام نے اس خرابی کو دور کرنے کی تصدیق کی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق اماراتی حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی وارننگ سسٹم میں فنی خرابی کے باعث شہریوں کو غلط الرٹ بھیجے گئے۔
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ فنی خرابی کو فوری طور پر دور کر دیا گیا ہے اور نظام معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غلط انتباہی پیغامات سے پریشان نہ ہوں اور صرف سرکاری ذرائع سے جاری کردہ معلومات اور ہدایات پر بھروسہ کریں۔
مزید پڑھیں:موبائل خریدنے والوں کیلئے اہم خبر، پی ٹی اے اسٹیٹس چیک کرنے کا طریقہ جانیں
