لاہور (اوصاف نیوز) پاکستان ریلوے نے لاہور اور فیصل آباد سے کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت بڑے شہروں کے لیے ٹرینوں کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
نئے شیڈول کے مطابق کچھ ٹرینوں کی روانگی کے اوقات میں تاخیر ہو گی جبکہ دیگر اپنے معمول کے ٹائم ٹیبل کے مطابق چلیں گی۔
کراچی کے لیے روانہ ہونے والی قراقرم ایکسپریس (42-ڈاؤن) اب لاہور سے شام 5 بجکر 15 منٹ پر روانہ ہوگی جبکہ پہلے یہ سہ پہر 3 بجے روانہ ہوتی تھی یعنی 2 گھنٹے 15 منٹ کی تاخیر ہوگی۔
پاک بزنس ایکسپریس (34-ڈاؤن) جو پہلے 4:30 بجے روانہ ہونا تھی اب شام 7:00 بجے روانہ ہوگی یعنی 2 گھنٹے 30 منٹ کی تاخیر ہوگی۔
کراچی ایکسپریس (16-ڈاؤن) لاہور سے کراچی کے لیے مقررہ وقت یعنی شام 6 بجے روانہ ہوگی۔
شاہ حسین ایکسپریس (44-ڈاؤن) کے مسافروں کو گرین لائن (6-ڈاؤن) سروس میں منتقل کر دیا جائے گا جو لاہور سے مقررہ وقت یعنی رات 8:40 پر روانہ ہو گی۔
شاہ حسین ایکسپریس (44-ڈاؤن) کے مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ گرین لائن کے روانگی کے وقت سے کم از کم ایک گھنٹہ پہلے پہنچ جائیں تاکہ متبادل ٹرین میں آسانی سے سیٹ مل سکے۔
تاہم کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی اور دیگر شہروں کو جانے والی دیگر تمام ٹرینیں اپنے معمول کے شیڈول کے مطابق چل رہی ہیں۔
مسافروں سے گزارش ہے کہ نئے شیڈول کو چیک کریں اور وقت پر پہنچیں تاکہ کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچا جا سکے۔
مزید پڑھیں:جوہی چاولہ کی خفیہ شادی کا بڑا انکشاف


