Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

سوشل میڈیا پر ای چالان سے متعلق غلط فہمیوں پر پولیس کا بیان

کراچی (اوصاف نیوز) ٹریفک پولیس نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پیغامات کے حوالے سے وضاحت جاری کردی۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سوشل میڈیا، واٹس ایپ اور دیگر آن لائن ذرائع سے جعلی پیغامات پھیلائے جا رہے ہیں، چالان جمع کرانے کا واحد مستند طریقہ پی ایس آئی ڈی کے ذریعے ادائیگی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ شہری ادائیگی کے تمام غیر تصدیق شدہ طریقوں کو فوری طور پر مسترد کریں، نامعلوم یا مشکوک لنکس پر کلک نہ کریں، گمراہ کن پیغامات کی اطلاع دیں، سندھ پولیس کی جانب سے موصول ہونے والے آفیشل پیغامات صرف سندھ پولیس کے نام سے جاری کیے جاتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اگر کسی شہری کو سندھ پولیس کے نام سے کوئی پیغام نجی نام یا ذاتی نمبر سے موصول ہوتا ہے تو اس پیغام کو جعلی تصور کیا جائے۔
مزید پڑھیں‌:وفاقی وزیر چوہدری عبدالغفور مرحوم کی اہلیہ انتقال کرگئیں

یہ بھی پڑھیں