Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

پاکستانی سے شادی کرنیوالی سکھ خاتون کو بھارت واپس بھیجے جانے کا امکان

شیخوپورہ (اوصاف نیوز)گرو نانک کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان آکر مسلمان شخص سے شادی کرنے والی بھارتی خاتون سکھ یاتری سربجیت کور کو

ویزا ختم ہونے کے باعث ممکنہ طور پر واپس بھارت بھیجا جاسکتا ہے تاکہ وہ ’اسپائوس ویزا‘ پر واپس آسکیں۔

قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 48 سالہ سربجیت کور ان 2 ہزار سکھ یاتریوں میں شامل تھیں، جو اس ماہ کے آغاز میں بھارت سے واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور داخل

ہوئے تھے تاکہ سکھ مذہب کے بانی گرو نانک کی سالگرہ کی تقریبات میں گردوارہ جنمستھان، ننکانہ صاحب میں شرکت کر سکیں۔13 نومبر کو آنے والے بھارتی سکھ یاتری اپنے ملک واپس روانہ ہو گئے تھے، لیکن سربجیت کور لاپتا ہو گئی تھی، بعد میں معلوم ہوا کہ انہوں نے 4 نومبر کو اپنے آنے کے ایک دن بعد، شیخوپورہ کے ناصر حسین سے شادی کر لی تھی، جب یاتری اسی دن ننکانہ صاحب گئے تو کور نے اجتماع میں شرکت نہیں کی اور ناصر حسین کے ساتھ شیخوپورہ پہنچ گئیں۔شیخوپورہ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، بلال ظفر نے بتایا کہ سربجیت کور نے ایک مسلمان شخص سے شادی کر لی تھی۔

مزید پڑھیں: شہر میں کرفیو ، مسجد یں مسلمانوں کے لیے بند کر دی گئیں؟

یہ بھی پڑھیں