فیصل آباد (اوصاف نیوز) فیسکو نے تین ماہ بعد نئے کنکشن لگانے والے صارفین کو بجلی کے بل جاری کر دیئے۔ فیسکو نے دس ہزار سے زائد نئے کنکشنز کے بل جاری کر دیئے۔
نیپرا رولز کے مطابق میٹروں کی تنصیب کے تین ماہ بعد بل جاری کیے گئے ہیں۔ نئے میٹرز کے بلوں میں نیپرا رولز کے مطابق کمی کی گئی ہے۔
نئے میٹروں کی بلنگ میں تاخیر کی صورت میں صارفین متعلقہ سب ڈویژن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ فیسکو حکام کے مطابق صارفین کی بروقت بلنگ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:کراچی کا تاریخی کینٹ اسٹیشن اب نئے روپ میں نظر آئے گا
