اسلام آباد (اوصاف نیوز) مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 1.97 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نومبر کے لیے ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.17 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 12.40 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، جب کہ سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 11.45 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اوگرا نے اکتوبر کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ کیا تھا۔ اوگرا نے ستمبر کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 2.63 فیصد اضافہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں :بچی، لالی پاپ اور ڈاکو، وائرل ویڈیو کی اصل کہانی سامنے آگئی

