Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

عمران خان کی بہنوں کا دھرنا! علیمہ خان نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (اوصاف نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے بانی چیئرمین کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہ دینے کی مذمت کی ہے۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے بانی چیئرمین کی بہنوں کے ساتھ پریس کانفرنس کی، جس میں کہا گیا کہ وکلا، خواتین اور منتخب نمائندوں کے ساتھ کل جو کچھ ہوا وہ ناانصافی ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں عدالت سے احکامات ملے ہیں اور جیل مینوئل کے مطابق ملاقاتوں کی اجازت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 ہفتے قبل شاہراہ دستور پر دھرنے کی وجہ سے ایک بہن کو ملنے دیا گیا تھا، ہم نے واضح کیا تھا کہ اگر ملاقات کی اجازت نہ دی گئی تو ہم احتجاج اور دھرنا دیں گے۔

علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے کہا کہ حکم آنے تک پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات نہیں ہو سکتی۔

اس موقع پر عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ ہم نے کل درخواست کی تھی کہ ہم اپنے بھائی سے ملنے آئیں گے تو ہمیں سکون ملے گا۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ دنیا کی کسی تہذیب میں خواتین کے خلاف ہاتھ نہیں اٹھایا جاتا، کل ان پر ظلم ہوا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹک نے کہا کہ کل ہم اڈیالہ کے باہر پرامن احتجاج کر رہے تھے، ہمارے ساتھ موجود خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔

مینا خان آفریدی نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے مطابق بانی کی بہنیں اور منتخب نمائندے اڈیالہ پہنچے، سرد رات میں ہم پر پانی پھینک کر اور فوجیں بلانے پر تشدد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز خواتین وکلاء اور منتخب نمائندوں کے ساتھ جو ہوا وہ ظلم تھا، سپیکر کے پی اسمبلی سے کہوں گا کہ اس پر ایکشن لیں۔
مزید پڑھٰیں‌:پنجاب حکومت کی اسکولوں کے لیے سخت وارننگ جاری

یہ بھی پڑھیں