Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

روس نے پاک بھارت اور پاک افغان تنازعات میں ثالثی کی پیشکش کر دی

اسلام آباد (اوصاف نیوز) روس نے پاک بھارت اور پاکستان افغانستان تنازعات میں ثالثی کی پیشکش کر دی۔

پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے یہ پیشکش اسلام آباد انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی۔

انہوں نے کہا کہ روس پاکستان کے دو ہمسایہ ممالک کے ساتھ تنازعات میں ثالثی کے لیے تیار ہے، ماسکو کو علاقائی سلامتی بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر گہری تشویش ہے۔

روسی سفیر نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان کشیدگی اکثر بیرونی قوتوں کی وجہ سے ہوتی ہے، روس علاقائی امن اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

البرٹ پی خوریف نے یہ بھی کہا کہ ہم علاقائی، سماجی اور اقتصادی ترقی میں تعاون جاری رکھنے کی حمایت کرتے ہیں، روس پاکستان کو ایک اہم علاقائی شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر پیوٹن کے گریٹر یوریشین پارٹنرشپ ویژن کے تحت پاکستان ایک اہم علاقائی حیثیت رکھتا ہے۔ روسی صدر کے وژن کے تحت علاقائی مسائل علاقائی جماعتوں کو مل کر حل کرنے چاہئیں۔
مزید پڑھیں‌:نادرا نے موسم سرما کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا

یہ بھی پڑھیں