Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

بڑی خوشخبری! پی ٹی اے نے موبائل فونز پر ٹیکس کم کرنے کی حمایت کر دی

اسلام آباد (اوصاف نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ڈائریکٹر جنرل لائسنسنگ بریگیڈیئر (ر) عامر شہزاد نے کہا ہے کہ پی ٹی اے بیرون ملک سے درآمد کیے جانے والے موبائل فونز پر ٹیکس میں کمی کی حمایت کرتا ہے۔

اے آئی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے کے پاس موبائل فون پر ٹیکس وصول کرنے کا اختیار نہیں ہے بلکہ یہ ٹیکس فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) وصول کرتا ہے۔

ڈی جی لائسنسنگ نے کہا کہ ہم بھی موبائل فون ٹیکس سے اتنے ہی متاثر ہیں جتنے عام صارفین، پی ٹی اے مسلسل ٹیکس کی وضاحت کر رہا ہے۔

عامر شہزاد نے مزید کہا کہ مفت یونٹس کی طرح ہمیں کوئی مفت فون نہیں ملتا، ہم بھی عام شہریوں کی طرح ٹیکس دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:سرکاری اور پرائیویٹ ا سکولوں کے طلباء پر سخت پابندی عائد

یہ بھی پڑھیں