Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

سرکاری اور پرائیویٹ ا سکولوں کے طلباء پر سخت پابندی عائد

اسلام آباد (اوصاف نیوز) پنجاب کے سرکاری اور نجی سکولوں میں بچوں کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کو ہدایت کی ہے۔ جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے خط میں کہا ہے کہ طلباء کو نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ طلباء کی شخصیت سازی کی سرگرمیوں میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔ یہ خط منظور شدہ قرارداد کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:’میرا دل یہ پکارے آجا‘ کی مشہور لڑکی سےمتعلق حیران کن خبر!

یہ بھی پڑھیں