Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

’میرا دل یہ پکارے آجا‘ کی مشہور لڑکی سےمتعلق حیران کن خبر!

اسلام آباد (اوصاف نیوز) سوشل میڈیا سنسیشن ٹک ٹاک سٹار عائشہ اظہر کے بارے میں حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے، جو گانے ’’میرا دل یہ پکارے‘‘ پر ڈانس کرکے شہرت حاصل کرچکی ہیں۔

عائشہ اظہر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی تعلیمی زندگی کے دلچسپ پہلوؤں کو عوام سے شیئر کیا۔

اپنی دوست کی شادی میں عائشہ کا ڈانس اور گانا ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا اور مادھوری ڈکشٹ سمیت کئی مشہور شخصیات نے بھی اس انداز کو کاپی کیا۔

اب عائشہ ماڈلنگ کی دنیا میں آنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر کافی سرگرم ہیں۔ عائشہ نے کہا کہ اس نے میٹرک مکمل کر لیا ہے، لیکن تعلیم میں کبھی سب سے آگے نہیں رہی۔ اس نے انکشاف کیا کہ “میں اسکول میں مشکل سے پاس ہوتی تھی، یہاں تک کہ تین بار میٹرک میں بھی فیل ہوگئی۔” آخرکار، میں اپنے دوستوں کے اسکول جانے کے دباؤ کی وجہ سے کامیاب ہوسکی۔ میں پڑھائی میں اتنی تیز نہیں ہوں کہ دوسروں کی طرح ترقی کر سکوں، اسی لیے اب میں ماڈلنگ میں اپنا کیرئیر بنانا چاہتی ہوں۔”
مزید پڑھیں‌:جے ایف-17 تھنڈر کی دبئی ایئر شو میں دھوم! دوست ملک سے بڑا معاہدہ

یہ بھی پڑھیں