(اوصاف نیوز)بنوں میں سی ٹی ڈی پر حملہ ناکام بناتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیاگیا۔
بنوں میں دومیل ہلالی چوک پر دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی اے پی سی پر فائرنگ کی
،جوابی کارروائی پر دہشت گردوں نے قریبی گھر میں پناہ لےلی ۔
گھر میں پناہ نہ دینے پر دہشت گردوں نے 2افراد کو قتل کردیا جبکہ پولیس اورسی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارےگئے۔
ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمدہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:سکول 2 گھنٹے کیلئےکھلیں گے،نیا شیڈول جاری
