(اوصاف نیوز)پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے مابین ایمرجنگ ایشیاکپ کا فائنل آج دوحہ میں کھیلاجائیگا۔
ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی فائنل کے مہمان خصوصی ہونگے۔ قطر کرکٹ حکام نے محسن نقوی کو ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کے فائنل پر مدعو کیا ہے ۔
فائنل پاکستانی وقت کے مطابق آج شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔ پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کو ہرا کر فائنل میں جگہ پائی جبکہ بنگلہ دیش اے نے بھارتی اے ٹیم کو سپر اوور میں ہرایا تھا۔
مزید پڑھیں:فارم 45 لئے بغیر پولنگ سٹیشن نہیں چھوڑنا،بلاول بھٹو

