Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ،ہوٹل سیل

ڈیرہ غازی خان (اوصاف نیوز)فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ نے جام پور اور دیگر علاقوں میں ملک شاپس اور ریسٹورنٹس کا سرپرائز وزٹ کیا تاکہ ہوٹلوں اور دکانوں پر معیاری اور محفوظ کھانوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔۔۔

وزٹ کے دوران ڈائریکٹر آپریشنز نے 7 ملک شاپس اور ریسٹورنٹس کا معائنہ کیا۔ دوران معائنہ دودھ کے سیمپلز فیل ہونے ، زنگ آلود فریزر میں مرغیوں کے گوشت کے ذخیر ہ کرنے اور کھانوں میں ملاوٹی مصالحوں اور رینسڈ آئل کے استعمال کی نشاندہی کی گئی۔ اس کے نتیجے میں 300 کلو دہی، 100 کلو گوشت اور 30 لیٹر رینسڈ آئل تلف کیا گیا۔

ملک شاپس کے مالکان کو 1 لاکھ 10 ہزار روپے جبکہ ریسٹورنٹ مالک کو 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ایسے اقدامات شہریوں کو محفوظ اور معیاری خوراک فراہم کرنے کے لئے کئے جا رہے ہیں۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کی صحت اور حفاظت اولین ترجیح ہے

اور فوڈ اتھارٹی ہر وقت اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے کہ تمام کھانے کے انتظامات معیار کے مطابق ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر معیاری اجزاء کے استعمال پر سخت کارروائی کی جائے گی اور سرپرائز وزٹ مستقبل میں بھی جاری رہیں گے ۔
مزید پڑھیں:شہر اولیاکا میگا صفائی منصوبہ شروع

یہ بھی پڑھیں