ملتان(خصوصی رپورٹر ) شہرِ اولیاءمیں ستھرا اور صحت مند ماحول یقینی بنانے کے لئے میگا صفائی آپریشن کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔
شہر کے مختلف رہائشی اور کمرشل علاقوں میں سوئپنگ، اسکریپنگ، فوگنگ اور لینڈ اسکیپنگ کے کاموں میں تیزی لاتے ہوئے صفائی کے عملے کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے بوسن روڈ پر خصوصی میگا واشنگ آپریشن کیا گیا، جس میں بھاری مشینری، واٹر باؤزرز اور مکینکل سوئپرز کے ذریعے سڑکوں کو دھو کر صاف کیا گیا۔
اس موقع پر ڈویڑنل منیجر آپریشن انوار الحق نے ڈپٹی کمشنر کو صفائی کے مختلف مراحل اور آپریشن کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ \\\”ستھرا پنجاب\\\” مہم کے تحت گلی محلوں کی سطح پر مثالی صفائی ہماری اولین ترجیح ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ نجی کنٹریکٹرز کو کارکردگی بہتر بنانے کا واضح الٹی میٹم دے دیا گیا ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ شہر کے اہم، مرکزی اور رش والے مقامات پر نئے کنٹینرز اور ڈسٹ بن رکھے جا رہے ہیں تاکہ کچرے کی ڈمپنگ اور کلیکشن کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے ۔
مزید پڑھیں:ایشیا کپ رائزنگ سٹارز فائنل : پاکستان اور بنگلہ دیش آمنے سامنے


