Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر عائد پابندی اٹھا لی گئی

لاہور (اوصاف نیوز) پاکستان سپورٹس بورڈ نے کھلاڑی ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر عائد پابندی ختم کر دی۔

ذرائع کے مطابق پی ایس بی کے ثالث سینیٹر پرویز رشید نے کوچ سلمان بٹ پر سے پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی ایتھلیٹکس فیڈریشن نے سلمان بٹ پر تاحیات پابندی عائد کر دی تھی۔

بعد ازاں سلمان بٹ نے اس پابندی کو سپورٹس بورڈ کے آئین کے مطابق چیلنج کیا جس کے پیش نظر پی ایس بی کے ثالث نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد پابندی کو غیر قانونی قرار دیا۔

پی ایس بی کے ثالثی کے فیصلے کے مطابق اتھلیٹکس فیڈریشن نے سلمان بٹ کے خلاف کارروائی میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے، نہ ہی کوئی چارج شیٹ فراہم کی گئی اور نہ ہی سماعت کا موقع دیا گیا۔ اس لیے اتھلیٹکس فیڈریشن نے سلمان بٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچایا اور ارشد ندیم کے کوچ پر پابندی سے ارشد ندیم کی تیاریاں بھی متاثر ہوئیں۔

دوسری جانب پی ایس بی ایڈجوڈیکیٹر نے بھی اتھلیٹکس فیڈریشن کو سلمان بٹ کے خلاف بیان دینے سے روک دیا ہے۔

پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے معاملات براہ راست ایتھلیٹکس فیڈریشن کے دائرہ اختیار میں نہیں تھے، پی اے اے کے انتخابات پنجاب سپورٹس بورڈ اور پنجاب اولمپکس کی نگرانی میں ہوتے تھے۔

مزید برآں، سپورٹس بورڈ نے اے ایف پی کے پنجاب ایتھلیٹکس کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کو بھی معطل کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:رنویر سنگھ کو کب اور کہاں دیپیکا پڈوکون سے محبت ہوئی؟ اداکار نے بتا دیا

یہ بھی پڑھیں