لاہور (اوصاف نیوز) پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے سابق بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ کا 26 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
سال 2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم اب تک 54 انٹرنیشنل میچز کھیل چکی ہے اور حیران کن بات یہ ہے کہ ان تمام میچوں میں سلمان علی آغا ٹیم کا حصہ تھے۔
جس کی وجہ سے سلمان علی آغا ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے کرکٹر بن گئے۔
انہوں نے یہ اعزاز اتوار کو زمبابوے کے خلاف میچ میں حاصل کیا۔
سلمان علی آغا نے 2025 میں 54 میچز کھیل کر سابق بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ کا 1999 میں بنایا گیا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
راہول ڈریوڈ نے 1999 میں کل 53 بین الاقوامی میچ کھیلے۔
اس کے علاوہ پاکستان کے سابق کپتان محمد یوسف نے بھی 2000 میں 53 انٹرنیشنل میچوں میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
مزید پڑھیں:ملک میں عدلیہ کی آزادی، شہری حقوق اور عوامی تحفظ کو خطرات لاحق ہیں: ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان


