Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

پنجاب حکومت کا سرکاری اور تعلیمی اداروں کی خستہ حال گاڑیاں ضبط کرنے کا فیصلہ

لاہور (اوصاف نیوز) پنجاب حکومت نے ضرورت سے زیادہ دھواں چھوڑنے والی سرکاری اور تعلیمی اداروں کی خستہ حال اور ناکارہ گاڑیوں کو ضبط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب حکومت نے سکولوں، کالجوں، سرکاری و نجی شعبوں اور ہسپتالوں کی ناکارہ بسیں ضبط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ دھواں پھیلانے والی بھاری گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ان کی وی آئی سی ایس سرٹیفیکیشن کو فوری طور پر لازمی قرار دے دیا گیا ہے، طلباء اور عملے کو لے جانے والی خستہ حال گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے کہا کہ حد سے زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو ضبط کر لیا جائے گا، سرکاری اور نجی اداروں کو حتمی وارننگ دے رہے ہیں، بڑی گاڑیاں اور بسیں معیار پر پوری نہ اتریں تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔

حامد شیخ نے کہا کہ انسداد سموگ مہم میں ماحول دوست گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگا کر سخت ترین اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام ہیوی ٹرانسپورٹ کے ہنگامی معائنہ اور مرمت کا کام فوری طور پر مکمل کریں۔ ناقص گاڑی پکڑی گئی تو اب نہ صرف جرمانہ ہوگا بلکہ گاڑی ضبط بھی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں‌:وفاقی آئینی عدالت میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان

یہ بھی پڑھیں