Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

عالمی منڈی میں خام تیل سستا! قیمتوں میں نمایاں کمی

اسلام آباد (اوصاف نیوز) روس اور یوکرین کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کی خبر کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 2 فیصد کمی ہوئی۔ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 2.16 فیصد کم ہوکر 57.87 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت 2 فیصد کمی سے 62.37 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کی جانب سے امریکی امن معاہدے کو تسلیم کرنے اور مذاکرات میں پیش رفت کے باعث خام تیل کی قیمتیں مسلسل گر رہی ہیں۔
70 فیصد ووٹر ٹرن آؤٹ مشکوک، فزیکلی ممکن نہیں:سینیٹر ہمایوں مہمندمزید پڑھیں‌:

یہ بھی پڑھیں