لاہور (اوصاف نیوز) پنجاب حکومت نے بڑے مقابلے کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت کروڑوں روپے کے نقد انعامات دیئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ’’سونا اگلتا پنجاب‘‘ ویژن کے تحت محکمہ زراعت نے صوبے بھر میں گندم کے پیداواری مقابلے کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ان مقابلوں کا مقصد کسانوں کی خوشحالی اور زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔ جیتنے والے کسانوں کے لیے کروڑوں روپے کے نقد انعامات اور ٹریکٹر رکھے گئے ہیں۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔
اہلیت کا معیار:
پانچ یا اس سے زیادہ ایکڑ قابل کاشت زرعی اراضی کے مالکان (مرد اور عورت) حصہ لے سکتے ہیں۔ تحصیل کمیٹی سے دستاویزات کی تصدیق کرائی جائے، آبپاشی والے علاقوں میں 15 ایکڑ اور بارانی علاقوں میں 12 ایکڑ پر گندم کی مسلسل کاشت کی جائے اور منظور شدہ اقسام کے تصدیق شدہ بیج استعمال کیے جائیں۔
انعام کی تفصیلات:
صوبائی سطح
پہلا: 85 ہارس پاور ٹریکٹر
دوسرا: 75 ہارس پاور ٹریکٹر
تیسرا: 60 ہارس پاور ٹریکٹر ڈسٹرکٹ لیول
پہلا: روپے 10 لاکھ نقد انعام
دوسرا: روپے 8 لاکھ نقد انعام۔
تیسرا: روپے 5 لاکھ نقد انعام کی شرائط و ضوابط
درخواست فارم محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹ www.agripunjab.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں اور متعلقہ دفاتر میں بھی دستیاب ہیں۔
درخواستیں متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفاتر میں جمع کرائی جائیں گی۔
محکمہ ریونیو اور محکمہ زراعت پنجاب کے تمام ملازمین بشمول اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز، ان کے خاندان کے افراد اور گریڈ 17 سے اوپر کے سرکاری ملازمین مقابلے میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہوں گے۔
مزید معلومات کے لیے ایگریکلچر ہیلپ لائن 0800-17000 پر صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک کال کی جاسکتی ہے۔
مزید پڑھیں:فلیئر انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں سرمایہ کاری و امیگریشن سیمینار کا انعقاد




