Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

پیدائش، وفات، نکاح اور طلاق اب گھر بیٹھے رجسٹریشن ممکن! طریقہ جانئے؟

لاہور (اوصاف نیوز) پنجاب میں اب پیدائش، موت، شادی اور طلاق گھر پر رجسٹر کروانے کی سہولت متعارف کرادی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب اور نادرا کے درمیان ای رجسٹریشن کا معاہدہ طے پایا جس پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈی جی نادرا پنجاب نے دستخط کیے۔

معاہدے کے تحت اب پاک آئی ڈی موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے پنجاب کے 3 اضلاع میں پیدائش، موت، شادی اور طلاق کی رجسٹریشن گھر بیٹھے کی جا سکے گی۔

اس حوالے سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد نے بتایا کہ ابتدائی طور پر اس سہولت کا پائلٹ پراجیکٹ پنجاب کے 3 اضلاع جہلم، چکوال اور ننکانہ میں شروع کیا گیا ہے تاہم مستقبل میں اس سسٹم کو پنجاب بھر کی یونین کونسلوں تک پھیلایا جائے گا۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے مزید کہا کہ نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ پر شہریوں کے لیے سہولیات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں ڈی جی نادرا پنجاب فضا شاہد نے اس حوالے سے بتایا کہ پنجاب کے شہری اب گھر بیٹھے موبائل ایپ پر اہم تقریبات کی رجسٹریشن کر سکیں گے جس سے شہریوں کا وقت بھی بچ جائے گا اور دفاتر جانے کی پریشانی سے بھی بچ سکیں گے۔

نادرا حکام کا کہنا ہے کہ اس عمل سے تمام درخواستوں پر ڈیجیٹل طریقے سے کارروائی کی جائے گی جس سے شفافیت اور رفتار میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھیں‌:بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام:دسمبر 2025 کی ادائیگیوں کا شیڈول جاری

یہ بھی پڑھیں