Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

ڈیرہ اسماعیل خان کو دو اضلاع میں تقسیم کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (اوصاف نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیرہ اسماعیل خان کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے احکامات جاری کر دیے جس کے بعد صوبے میں ایک نیا ضلع شامل کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ضلع کا نام پہاڑ پور رکھا گیا ہے۔ پہاڑپور اور پنیالہ تحصیلوں کو پہاڑپور ضلع میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ یہ علاقہ پہلے سب ڈویژن تھا۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق پہاڑ پور کو ضلع بنانے کا فیصلہ 2 اکتوبر 2025 کو صوبائی کابینہ کے 39ویں اجلاس میں کیا گیا تھا، اب اس فیصلے پر باضابطہ طور پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پہاڑپور ضلع کا ہیڈکوارٹر بھی پہاڑپور ہوگا۔

حکومتی اقدام کے بعد انتظامی ڈھانچے کی تشکیل نو کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جس سے مقامی سطح پر گورننس اور خدمات کی فراہمی میں بہتری کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں‌:بیوٹی پارلرز اور سکن کلینکس ایف بی آر کے ریڈار میں آگئے

یہ بھی پڑھیں