Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

بیوٹی پارلرز اور سکن کلینکس ایف بی آر کے ریڈار میں آگئے

اسلام آباد (اوصاف نیوز) مہنگے بیوٹی پارلرز اور بھاری فیسیں لینے والے ڈاکٹر ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے، پہلے مرحلے میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں آڈٹ کرایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے بڑے شہروں میں پیشہ ور افراد اور کاروباری شعبوں کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز، بیوٹی پارلرز اور مہنگے کاسمیٹکس فروخت کرنے والے کاروبار اب ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ بیوٹی پارلرز اور جمالیاتی کلینکس کی لوکیشن، برانڈ اور متعلقہ معلومات پہلے ہی اکٹھی کر لی گئی ہیں تاکہ انہیں ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جا سکے۔

بڑے شہروں میں مہنگے بیوٹی پارلرز اور بھاری فیسیں لینے والے ڈاکٹروں کے آڈٹ نوٹس جاری ہونے لگے ہیں۔

پہلے مرحلے میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں 250 مہنگے ڈاکٹروں کی آمدنی کا آڈٹ کیا جائے گا، جن میں کراچی اور لاہور کے 100 اور اسلام آباد کے 50 ڈاکٹرز شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر ٹیکس چوری روکنے کے لیے پینٹ سیکٹر میں نجی کمپنیوں کا آڈٹ بھی کرے گا۔

مختلف شعبوں کے آڈٹ کے لیے 600 پرائیویٹ آڈیٹرز کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں، جب کہ آئندہ چند روز میں مزید 200 پرائیویٹ آڈیٹرز کی خدمات شامل کی جائیں گی۔ مجموعی طور پر ایف بی آر 2000 پرائیویٹ آڈیٹرز کی خدمات حاصل کرے گا۔

پرائیویٹ آڈیٹرز کو ٹیکس دہندگان کی معلومات کو خفیہ رکھنے کی ضرورت ہوگی تاکہ معلومات کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔
مزید پڑھیں‌:گیس پائپ لائن پھٹنے سے شدید آگ بھڑک اٹھی !

یہ بھی پڑھیں