Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی سے 66 ارب روپے سےزائد جمع کرلئے

اسلام آباد(اوصاف نیوز) وفاقی حکومت نے 16 اپریل سے 30 ستمبر 2025 تک پیٹرول اور ڈیزل پر اضافی لیوی عائد کرکے سڑکوں کی تعمیر کے لیے 66.13 ارب روپے سے زائد جمع کرلیے ہیں۔

جمعرات کو سینیٹ میں پیٹرولیم کے وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے بتایا کہ یہ لیوی خاص طور پر بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر کے لیے لگائی گئی تھی۔علی پرویز ملک نے سینیٹ کو بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات پر 7 سے 8 روپے فی لیٹر اضافی لیوی عائد کی گئی تھی تاکہ سڑکوں کی تعمیر کے لیے فنڈز اکٹھے کیے جا سکیں، جو کہ منصوبہ بندی کمیشن کے حوالے کیے جا چکے ہیں۔

وزیر کے مطابق، ستمبر تک جمع ہونے والی رقم تقریباً 66 ارب روپے تھی، جب کہ منصوبے کی کل لاگت تقریباً 200 ارب روپے تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ لیوی اب بھی پٹرولیم کی قیمتوں کا حصہ ہے اور اس کی وصولی جاری ہے۔

ملک نے کہا کہ ستمبر تک کے اعداد و شمار پیش کر دیے گئے ہیں اور مزید ڈیٹا بھی فراہم کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ اپریل میں اس وقت کیا گیا تھا جب حکومت نے عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے باوجود پٹرولیم کی قیمتیں کم ہونے سے روکنے کے لیے ایک قانون میں ترمیم کی تھی۔
مزید پڑھیں: دوران پرواز ہنگامہ، مسافر نے اچانک ایمرجنسی دروازہ کھول دیا

یہ بھی پڑھیں