Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

حلف برداری کی پروقار اور سادہ تقریب آج سپریم کورٹ برانچ رجسٹری کراچی میں منعقد ہوئی، جہاں جسٹس محمد شفیع صدیقی نے جسٹس منیب اختر سے عہدے کا حلف لیا۔

جسٹس منیب اختر اس عرصے کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان کے فرائض سرانجام دیں گے جب تک چیف جسٹس یحییٰ آفریدی بیرون ملک مقیم ہیں۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق، اس تقریب میں سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے معزز جج صاحبان نے شرکت کی۔

تقریب کی کارروائی رجسٹرار سپریم کورٹ نے چلائی، جبکہ سپریم کورٹ کے اعلیٰ افسران اور عملہ بھی اس موقع پر موجود تھا۔

مزید پڑھیں۔محرم الحرام کے موقع پر مسلسل 4 چھٹیوں کا امکان

یہ بھی پڑھیں