اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کیلئے رواں ہفتہ خوشگوار ثابت ہونے جا رہا ہے کیونکہ محرم الحرام کی ممکنہ تعطیلات اور معمول کی ہفتہ وار چھٹیوں کو ملا کر مسلسل چار روز کی تعطیلات ملنے کا امکان پیدا ہو گیا۔
واضح رہے کہ 9 اور 10 محرم الحرام جو یومِ عاشور کے طور پر منائے جاتے ہیں،اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان متوقع ہے۔ اگر یہ تعطیلات ہفتہ وار چھٹیوں کے ساتھ منسلک ہوئیں تو سرکاری ملازمین کو مجموعی طور پر چار دن آرام اور تفریح کا موقع مل سکے گا۔
ممکنہ تعطیلات کے باعث سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور متعدد نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے، بعض عوامی خدمات بھی محدود پیمانے پر دستیاب ہوں گی۔ تاہم ہسپتالوں، ریسکیو سروسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر ضروری خدمات سے وابستہ عملہ معمول کے مطابق اپنے فرائض انجام دیتا رہے گا۔
سرکاری ملازمین اور شہریوں کی جانب سے اس خبر کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے، کئی خاندانوں نے تعطیلات کے دوران سیاحت، رشتہ داروں سے ملاقاتوں اور تفریحی سرگرمیوں کے منصوبے بنانا شروع کر دیے ہیں، طویل تعطیلات سے لوگوں کو روزمرہ مصروفیات اور ذہنی دباؤ سے وقتی نجات ملتی ہے۔
دوسری جانب محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کیلئے خصوصی سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں۔قصور; نجی اسپتال میں گردوں کی مبینہ غیرقانونی پیوند کاری کا معاملہ،تبدیل گردے کی ویڈیو سامنے آگئی


