لاہور(نیوز ڈیسک)نجی اسپتال میں گردوں کی مبینہ غیرقانونی پیوند کاری کے معاملےمیں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،جہاں نجی نیوز چینل نے مبینہ طور پر تبدیل کیے گئے گردے کی ویڈیو حاصل کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق ویڈیو میں اہلکار ایک شاپر سے گردہ نکالتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ برآمد ہونے والے گردے کو شواہد کے طور پر پارسل بنا کر فرانزک تجزیے کے لیے لاہور کی فرانزک لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔
قصور کے نجی ہسپتال میں خاتون کا مبینہ طور
پر گردہ نکالنے کے بعد برآمد
ویڈیو منظر عام پر
🥺🥺 pic.twitter.com/Sk3yoXSoB2— عام آدمی (@mango_peepel) June 21, 2026
نجی اسپتال کو سیل کرکے 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
اس کے علاوہ نجی اسپتال سے ایک گردہ اور غیرقانونی پیوندی کاری کے لیے لائی گئی مریضہ بھی بازیاب کرائی گئی۔
مزید پڑھیں۔سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر متحدہ عرب امارات کی ڈومیسٹک ٹیم میں شامل

