Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

امریکا ایران ڈیل: ’تاریخ رقم ہوگئی، پاکستان کی شاندار سفارتکاری نے دنیا کو حیران کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کی فعال سفارتی کاوشوں اور تعمیری ثالثی کردار کے نتیجے میں سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

قطر اور پاکستان کے مشترکہ اعلامیے کے مطابق فریقین نے متعدد اہم امور پر اتفاق رائے حاصل کرتے ہوئے حتمی معاہدے کے لیے 60 روزہ روڈمیپ کی منظوری دے دی ہے جسے خطے میں استحکام اور کشیدگی میں کمی کی جانب ایک مثبت اور اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اس پیش رفت کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کے سفارتی کردار کو بھرپور سراہا جا رہا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی صارفین پاکستان کی امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔ مختلف صارفین نے اسے خطے میں تعمیری مکالمے اور دیرپا استحکام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

اسی سلسلے میں سوشل میڈیا صارفہ شکیلا لقمان نے لکھا الحمدللہ پاکستان کی امن سفارتکاری ایک بار پھر کامیاب ہوئی۔ یہ پیش رفت خطے میں امن، استحکام اور تعمیری مکالمے کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔

مزید پڑھیں۔محرم الحرام کے موقع پر مسلسل 4 چھٹیوں کا امکان

یہ بھی پڑھیں