رومانیہ (اوصاف نیوز) رومانیہ کے وزیر دفاع لونیٹ موسٹینو نے اپنی سی وی میں غلط بیانی پر استعفیٰ دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رومانیہ کے وزیر دفاع لونیٹ موسٹینو نے اس حوالے سے کہا کہ انہوں نے اپنے سی وی میں غلطی سے ایک ایسی یونیورسٹی کا ذکر کیا تھا جس میں انہوں نے کبھی شرکت نہیں کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، چاہتے ہیں رومانیہ اپنے مشکل مشن پر توجہ دے، رومانیہ اور یورپ روسی حملوں کی زد میں ہیں۔
مستعفی ہونے والے رومانیہ کے وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ رومانیہ کی قومی سلامتی کا ہر قیمت پر دفاع کیا جانا چاہیے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رومانیہ کے وزیر دفاع لونیٹ موسٹینو کے سی وی میں لکھے گئے جھوٹ پر تنازع کھڑا ہو گیا جس کے بعد بالآخر انہیں استعفیٰ دینا پڑا۔
مزید پڑھیں:پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل کے سامنےٹریفک حادثہ! طالب علم اور گارڈ جاں بحق




