Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل کے سامنےٹریفک حادثہ! طالب علم اور گارڈ جاں بحق

لاہور (اوصاف نیوز) پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل کے سامنے ٹریفک حادثے میں طالب علم اور گارڈ جاں بحق ہو گئے۔

لاہور سے پولیس کے مطابق تیز رفتار کار کی زد میں آکر طالب علم اور گارڈ جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے رجسٹرار نے 7 اکتوبر کو چیف ٹریفک آفیسر لاہور کو خط لکھا جس میں چیف ٹریفک آفیسر لاہور کو یو ٹرن بند کرنے کا کہا گیا۔

ترجمان کے مطابق رجسٹرار کے خط میں گرین بیلٹ کو ہٹا کر یو ٹرن لینے کے خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق رجسٹرار نے سی ٹی او لاہور کو ممکنہ ٹریفک حادثات سے آگاہ کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں‌:پی ٹی آئی کا احتجاجی مظاہرہ!حلیم عادل شیخ کو حراست میں لے لیا گیا

یہ بھی پڑھیں