اسلام آباد (اوصاف نیوز) مصری وزیر خارجہ آج سے پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ اس دورے سے سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی تعاون کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مصری وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔ پاکستان اور مصر کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔ دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔
علاقائی اور عالمی صورتحال بالخصوص غزہ پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔ دورہ پاکستان مصر اور پاکستان کے درمیان شراکت داری کو نئی قوت اور سمت فراہم کرے گا۔
مصری وزیر خارجہ کا دورہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔ پاکستان اور مصر کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
مزید پڑھیں:بڑی خوشخبری !وزیراعظم کی تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف دینے کی ہدایت

