Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید کی 10 سال کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

لاہور(اوصاف نیوز)لاہور ہائی کورٹ میں 9 مئی کے مقدمات میں اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کی 10 سال کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کےلیے مقرر کر دی گئی۔

رجسٹرار آفس لاہور ہائی کورٹ نے اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کی اپیلوں کو سماعت کےلیے مقرر کردیا ہے۔جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 4 دسمبر کو اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

عدالت نے پراسیکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ اور وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر رکھا ہے۔اپیل میں مؤقف اپنایا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کی جانب سے اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر بری کرنے کا حکم دے۔
ماہرہ اور فواد کی نئی فلم ریلیز،آتے ہی دھوم مچ گئی ریکارڈ کمائی

یہ بھی پڑھیں