Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

انتخابی نظام غیر اسلامی قرار دینے کا مقدمہ سپریم کورٹ میں سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد(اوصاف نیوز)انتخابی نظام غیر اسلامی قرار دینے کا مقدمہ سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ملکی انتخابی نظام کو غیر اسلامی قرار دینے کا کیس عدالت عظمیٰ نے سماعت کے لیے مقرر کرلیا۔

جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی شریعت اپیلیٹ بینچ 5دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ شریعت اپیلیٹ بینچ کم و بیش ڈیڑھ سال بعد تشکیل دیا گیا ہے ۔انتخابی نظام غیراسلامی قرار دینے کی درخواست 36سال قبل دائر ہوئی تھی ۔ شریعت کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکومت نے 1989ء میں اپیلیں دائر کی تھیں۔
مزید پڑھیں: حرفِ اقبالؒ اور حِسِ بلوچستان

یہ بھی پڑھیں