Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

سری لنکن ٹیم نے میچ کےپیسے سیلاب متاثرین کو عطیہ کر دیئے

راولپنڈی: (اوصاف نیوز) سری لنکا کی ٹیم نے اپنے دورہ پاکستان کی تمام ٹور منی اور میچ فیس سیلاب اور لینڈ سلائیڈز سے متاثرہ عوام کی مدد کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

ٹوئنٹی20 سیریز کے فائنل سے قبل دونوں ٹیموں نے سری لنکا میں حالیہ شدید موسمی حالات کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ تک خاموشی اختیار کی۔

ٹیم سری لنکا کے ہیڈ کوچ سنتھ جے سوریا نے کہا کہ کھلاڑی اور سپورٹنگ سٹاف اپنے ہم وطنوں کے سامنے پیش آنے والی مشکلات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتا ہے، .ہم نے اپنے متاثرہ خاندانوں کے لیے دلی ہمدردی کا پیغام بھیجا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان کی ٹور منی اور میچ فیس سری لنکا کے سیلاب متاثرین کو دی جائے گی، ٹیم وطن واپسی کے بعد بھی ریلیف سرگرمیوں میں تعاون جاری رکھے گی اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مشکل وقت میں محتاط رہیں، حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور ایک دوسرے کی مدد کریں۔
مزید پڑھیں:پیپلز پارٹی کا آج 58واں یوم تاسیس

یہ بھی پڑھیں