Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

گورنر تبدیل ہو گا یا گورنر راج لگے گا ؟فیصل کریم کنڈی کا اہم بیان

پشاور (اوصاف نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے کسی کو گورنر لگایا جائےگا تو پتا چل جائےگا، خیبر پختونخوا میں اس وقت ایسی صورتحال نہیں کہ گورنر راج لگانا پڑے۔

فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ گورنر کے پی کی تبدیلی کے حوالے سے مجھے کچھ علم نہیں، تبدیلی کی خبریں کسی کی خواہش ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گورنر کی تبدیلی کے حوالے سے پارٹی کا جو فیصلہ ہوگا قبول ہوگا۔

واضح رہے کہ ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے پر غور کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کیلیے 4 نام سامنے آگئے جن میں پہلا نام فیصل کریم کنڈی کا ہے جو اس وقت صوبے کے گورنر ہیں۔

مزید ناموں میں امیر حیدر ہوتی، پرویز خٹک، آفتاب شیرپاؤ شامل ہیں۔ اگر سیاسی شخصیات پر اتفاق نہ ہوا تو دو سابق فوجی افسران لیفٹیننٹ جنرل (ر) غیور اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد ربانی کے نام زیر غور ہیں۔
موجودہ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ آئین میں ہے کہ کس صورتحال میں گورنر راج لگایا جاسکتا ہے، چاہتے ہیں صوبے اور وفاق کے درمیان تناؤ نہ ہو، مسائل حل ہوجائیں۔

انھوں نے کہا کہ اے پی سی میں مجھے، سابق گورنرز اور سابق وزرائے اعلیٰ کو دعوت دی گئی ہے، سابق وزیراعلیٰ کےپی صرف اے پی سی کا اعلان کرتےتھے۔

گورنرخیبرپختونخوا نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے تمام جماعتوں کے رہنماؤں کو اےپی سی کی دعوت دی ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا خود اے پی سی کی دعوت دینا اچھی بات ہے، کےپی میں سب سے اہم امن کا حصول ہے جس کےلیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ کابینہ وزرا جب حلف کےلیے آئے تو پارٹی قیادت بھی موجود تھی، تقریب میں مجھے دعوت دی کہ صوبے کے امن کیلئے مل کر کام کرینگے، مجھے کہا کہ امن کےلیے حکومت اور اپوزیشن نے مل کر کام کرنا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مجھے تقریب میں کہا کہ ماضی کی طرح تلخیاں نہیں ہونی چاہیے، میں نے جواب دیا ایسا کچھ نہیں کروں گا جس سے بہتری میں رکاوٹ آئے۔

انھوں نے کہا کہ صوبے کے امن اور خوشحالی کےلیے اے پی سی بلارہے ہیں تو اچھی بات ہے، پہلے بھی اے پی سی ہوئی تھی جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے شرکت کی، اسپیکر نے اسمبلی میں سیکیورٹی صورتحال پارلیمانی کمیٹی بھی بنائی ہے۔
مزید پڑھیں:ملک کے ممتاز عالم دین مفتی محمد مختار احمد درانی 93 برس کی عمر میں وفات پا گئے

یہ بھی پڑھیں